تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شیر افضل مروت کو پیشی کا نوٹس بھیج دیا، شیر افضل مروت کو اٹھارہ مارچ کی صبح دس بجے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ طلب کیا گیا ہےبیرسٹر عقیل ملک کی درخواست پر شیرافضل مروت کی ٹوئٹ پر طلبی کی گئی ہے، ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت نے نو مارچ کو ٹوئٹ کیا تھا جس کی انکوائری ہورہی ہے نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ شیر افضل مروت اٹھارہ مارچ کو تمام شواہد کے ساتھ پیش ہوں