60

پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری ، 90 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان کے 10 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ٹیم کا اسکور 90 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکان کو بڑھانا چاہتے ہیں اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے میچ میں فتح حاصل کرکے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں نو میچوں میں 9 پوائنٹس کیساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے، میچ جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہوگی، پشاور زلمی ، ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف راونڈ کے لیے کوالیفاٸی کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں