سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے تاہم سنی اتحاد میں شامل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھانے کے بعد اس الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے مذکورہ اراکین کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کسی کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی امیدوار کو ووٹ دیں گے سنی اتحاد میں شامل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر کیلیے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے نوید انتھونی جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اسپیکر کیلیے صوفیہ شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے راشد خان امیدوار ہیں۔