چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ججز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 فروری کو طلب کر لیا جس میں چیف جسٹس بلوچستان نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگاجسٹس نعیم اختر افغان کا نام منظور ہوا تو وہ جون 2028 تک سپریم کورٹ جج رہیں گے۔ جسٹس نعیم اختر مئی 2011 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج بنے تھے اور اگست 2021 میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنےدوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔