جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس: سراج الحق کا استعفیٰ مسترد

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا۔ ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ شریک ہوئے، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر غور کیا گیا ترجمان کے مطابق اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استعفی پر غور کیا گیا۔ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر استعفی مسترد کرتے ہوئے سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وہ دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں واضح رہے کہ کچھ دن پہلے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابات میں مطلوب کامیابی نہ ملنے پر امارت سے استعفیٰ دیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اپنے استعفیٰ میں کارکنان کی محنت کو قابل تحسین قرار دیا تھا۔