PK-40 مانسہرہ پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل ہو گی

40 مانسہرہ سے ن لیگ کے سردار شاہ جہاں 44 ہزار 12 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالشکور خان 43 ہزار 680 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہےآزاد امیدوار نے نتیجے پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس کو ریٹرننگ افسر سے منظور کر لیا ہے الیکشن 2024 کے مکمل غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج جاننے کیلیے اس لنک پر کلک کریں آر او نے مذکورہ حلقے میں کل (ہفتہ) صبح 10 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔