NA-149 ملتان: جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سے بڑی شکست

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے بھاری مارجن سے ہرا دیا ہے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار نے ایک لاکھ 43 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ جہانگیر ترین ان کے مدمقابل صرف 50 ہزار 166 ووٹ ہی حاصل کر سکے یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج