غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 118 پر ن لیگ کے حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دے دی ہے یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج حمزہ شہباز نے اس حلقے سے ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ایک لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔