بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے رابطے میں اب تک کے انتخابی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا مکالمے میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اب تک کے نتائج حوصلہ افزاہیں۔ انہوں نے بلاول کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ نتائج آپ کی زبردست انتخابی مہم کا نتیجہ ہیں سابق صدر نے کہا کہ میں کل اسلام آباد جا رہا ہوں، آئندہ وفاقی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کے بعد میں بھی اسلام آباد آ رہا ہوں، پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے قیام کیلیے پُرعزم ہوں۔