لطیف کھوسہ بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے الگ ہوگئے

تفصیلات کے مطابق وکلالطیف کھوسہ اور شہبازکھوسہ بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے الگ ہوگئے لطیف کھوسہ اور ٹیم نے انتخابات میں مصروفیات کی وجہ سے خود کو کیس سے الگ کیا، لطیف کھوسہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوارہیں کیس میں لطیف کھوسہ کی جگہ علی ظفربانی پی ٹی آئی کی وکالت کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ کو کیس سے الگ ہونے کی کوئی ہدایت نہیں دی تاہم توشہ خانہ کیس میں سردار شہباز کھوسہ بانی پی ٹی آئی کی وکالت جاری رکھیں گے خیال رہے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی ہے احتساب عدالت نے ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کردی، بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں وکلا تبدیلی کی بھی درخواست دائر کی تھی بانی پی ٹی آئی کے نئےوکیل علی ظفرکی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔