سال نو کے جشن پر ہوائی فائرنگ نے 32 افراد کو اسپتال پہنچا دیا

وزیراعظم کی جانب سے غزہ جنگ کے باعث سال نو کی کا جشن سادگی سے منانے کے اعلان اور انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ پر پابندی کے باوجود شہر قائد کے مختلف علاقے رات 12 بجتے ہی فائرنگ سے گونج اٹھے۔ صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، کلفٹن، سی ویو، زمزمہ، ٹاور، کیماڑی، سائیٹ، سرجانی، ملیر، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے 32 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں چار خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔جناح اسپتال میں 12، سول میں 7 جب کہ عباسی شہید اسپتال میں 13زخمی لائے گئے پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 59 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ ساحل سمندر پر ہلڑ بازی کے الزام میں 6 منچلوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔