قومی اسمبلی کی حلقہ این اے 191 پر پارٹی کے سینئر کارکن گل محمد خان جکھرانی ( سینیئر ) کا نامزدگی فارم بحال ہو گیا کاغذات نامزدگی بحال ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر کارکن گل محمد خان جکھرانی ( سینیئر ) نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوامی پارٹی ہے اگر پارٹی کی لیڈرشپ نے مجھے ٹکٹ دیا تو میں پرانے چہروں اور عوام کا کام نہ کرنے والے سرداروں وڈیروں سے زیادہ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرکے اپنے حلقے کی خدمت کرونگا، جس قبائلی تنازاعات کا خاطمہ، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ضلع کشمور کی ترقی کیلئے دن رات کام کرنا اور عوام کی بلا تفریق خدمت کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر جناب آصف علی زرادری، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری اور میڈم فریال ٹالپر صاحبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ میں نے اپنی پوری زندگی پارٹی کو دی ہے، اس مرتبہ مجھ جیسے سینیئر اور قربانی دینے والے کارکن کو پارٹی کا ٹکیٹ دیکر ایک رکارڈ قائم کرے پارٹی کارکنوں، ضلع کشمور کے معززین اور عوام سے بھی اپیل ہے کہ اگر وہ ضلع کشمور کی مسائل کا حل چاہتے ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے مجھ جیسے کارکن کی ٹکٹ دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں