8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سندھ سے جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستیں ہیں جب کہ صوبائی اسمبلی 130 جنرل نشستوں پر مشتمل ہے جس کے لیے مجموعی طور پر 9140 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کے لیے 2555 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 6585 فارم جمع کرائے گئے صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔