مارکیٹ میں لکڑی اور شیشے کے ان فریموں میں لوح قرآنی، اسمائے حسنیٰ، قرآنی آیات، کلمے، سینریاں، وال کلاک اور پینٹنگز وغیرہ فریم کرکے فروخت کیے جاتے ہیں جدید فریم ورک کے کاموں کی چھوٹی چھوٹی دکانوں پر مشتمل فریم مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ مارکیٹ سال 1948 سال سے قائم ہے لیکن گزشہ دنوں کے ایم سی کی جانب سے کیے گئے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد ہمارا سب کچھ برباد ہوگیا وقت کی کروٹ کہیں یا حکومتی محکموں کی بے حسی کہ پانچ دکانوں کا مالک آج خود کسی کی دکان پر ملازمت کررہا ہے۔ دکاندار اس فریم مارکیٹ کو تاریکی میں ڈوبتا ہوا دیکھ کر پریشان ہیں۔