فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پانچ سال پرانے استعمال شدہ موبائل فونز پر 60 فیصد ٹیکس چھوٹ دے دی ہےایف بی آر نے مختلف نوعیت کے استعمال شدہ 1160 موبائل فونز پر بھی ٹیکس میں کمی کر دی ہے دستاویز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استعمال شدہ موبائل پر ٹیکس میں کمی کے رولز جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق استعمال شدہ موبائلوں پر نئے موبائلوں کی مالیت کے حساب سے ٹیکس عائد نہیں ہوگا اور ٹیکس میں کمی کا یہ ریلیف صرف اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہو گا دستاویز کے مطابق استعمال شدہ موبائل امپورٹ کرنے والے کمرشل امپورٹرز پر ٹیکس کی شرح کم نہیں ہوگی۔