وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے سکوک بانڈ دمسبر میں جاری کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے اور اب یہ بانڈز آئندہ سال اپریل میں جاری کیے جائیں گے اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے ذرائع وزات خزانہ کے مطابق اپریل 2024 تک پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں بڑی مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ تب تک آئی ایم ایف کی باقی دو اقساط بھی وصول ہو جائیں گی جس سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی بھی بہتر ہو جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ بندی بہتر ہونے سے پاکستان سستے شرح سود پر سکوک بانڈ جاری کر سکتا ہے جب کہ اپریل 2024 تک پاکستان مہنگے قرض حاصل نہیں کرے گا۔