تفصیلات کے مطابق صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 238 ریکارڈ کی گئی دوسری جانب ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے فیصل آباد تک، موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک اور موٹر وے ایم ون پشاور سے رشاکئی تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، ڈرائیور تیز رفتاری سے پرہیز اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اس کے علاوہ لاہور میں سردی بڑھ گئی، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10، زیادہ سے زیادہ 21 سینٹی گریڈ جانیکا امکان ہے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔