عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو بھیجنے کیلئے سمری تیار کرلی، سمری آج شام حکومت کو بھیجی جائے گی جس کے بعد وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر 2023 سے ہوگا ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے کمی ہونے کا امکان ہے یاد رہے 30 نومبر کو نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی تھی ذرائع کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔