وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ حج درخواستیں 12دسمبر تک وصول کی جائیں گی جبکہ ایک لاکھ 97ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے وزارت کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم میں ڈالرز میں ادائیگی سے بہت ہی باکفایت حج پیکج میسر ہے، سمندر پار پاکستانی عبادت کے ساتھ ساتھ ریاست کو بھی مضبوط بنائیں وزارت مذہبی امور کے جاری بیان کے مطابق پہلی مرتبہ شارٹ حج پیکیج کا اجرا کیا گیا ہے، 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گےعمرے کی ادائیگی کیلئے کون سے دن آسان ہیں؟مقررہ تعدادسے زائددرخواستوں پرقرعہ اندازی سے مدد سے لی جائے گی، اسپانسر شپ اسکیم میں 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرہونگی، جبکہ ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی۔