یونیسکو: بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے لیے اہم اعزاز

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے 2023-2025 کی مدت کے لیے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئر کے طور پر بھاری حمایت کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے پیرس میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان کو 38 جب کہ بھارت کو 18 ووٹ ملے وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران اور یونیسکو کے تمام ممبر ممالک کا ان کی زبردست حمایت کے لیے شکر گزار ہے، پاکستان اپنی ذمہ داریاں عزم، ساکھ، دیانت دارانہ بات چیت اور باہمی احترام کے گہرے احساس کے ساتھ نبھائے گا وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ اقدار اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے دفاع کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، اور یونیسکو میں مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششیں بروئے کار لائے گا۔