کراچی والوں کے لیے اہم خبر، ایکسپو سینٹر کے اطراف دفعہ 144 نافذ

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے ایم ڈی ٹیسٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا کمشنر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے، امتحانی مراکز میں امیدوار کے علاوہ کوئی اندر داخل نہیں ہوسکتا کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، آئی جی سندھ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے ہدایت جاری کردی گئی ہے واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 41 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔