پنجاب میں بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟

پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا موجودہ اسپیل 7 اگست تک جاری رہے گا اس دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی میڈیا کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مون سون کا جاری اسپیل 7 اگست تک جاری رہے گا اس دوران بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 52040 کیوسک اور اخراج 36840 کیوسک ہے ستلج میں سلیمان کی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 76035 اور اخراج 62877 کیوسک جب کہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 66643 اور اخراج 65743 کیوسک ہے دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے