قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں راہزنی، ڈکیتی، ملوث مجرموں کی گرفتاری اور نگرانی کے واقعات سے متعلق وزارت داخلہ کی جانب سے جمع تحریری جوابات میں تضاد سامنے آیا ہے وزارت داخلہ کی تحریری جواب کے مطابق 2022 میں اسلام آباد میں ڈکیتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا دوسرے جواب میں بتایا گیا کہ 2022 ڈکیتی کے 35 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سال2022 میں چوری کے18 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، دوسرے جواب میں بتایا گیا کہ 2022 میں چوری کے 3058 کیسز درج ہوئے تھے
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں اسلام آباد میں اب تک ڈکیتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، رواں سال 2023 میں چوری کے 21 کیسز کا اندراج ہوا ہے رپورٹ کے مطابق 2022 میں اسلام آباد میں قتل کے 177 مقدمات، زنا کے 68 کیسز، 673 گاڑیاں چوری اور عام چوری کے 2524 واقعات کا اندراج ہوا رپورٹ کے مطابق 2022 میں اسلام آباد میں سائیکل چوری کے 3276 واقعات، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 1470 کیسز کا اندراج کیا گیا وزارت داخلہ کا اسلام آباد کلب سے متعلق تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد کلب کو 1968 اراضی الاٹ کی گئی تھی، اسلام آباد کلب کا سالانہ کرایہ 6 روپے فی مربع گز ہے