دریائے سندھ میں دریا بے قابو ہونے لگا، 200 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خیرپور میں پیر جو گوٹھ کے کچے کے 200 سے زائد دیہات ڈوب گئے ہیں میڈیا کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کچے کے علاقوں کو ڈبو رہا ہے اور خیرپور میں کچے کے کئی علاقے سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں دریائے سندھ کا پانی فرید آباد بچاؤ بند، اولڈ بنڈو بچاؤ بند، جمشیر بچاؤ بند سے ٹکرا گیا ہے اور کچے کے 200 سے زائد دیہات کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے متاثرہ دیہات کے لوگ پانی میں مکمل طور پر گھر چکے ہیں اور حکومتی اداروں کی امداد کے منتظر ہیں۔ بے یار ومددگار متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کر دی ہے دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، چیف انجینئرز کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت واضح رہے کہ محکمہ آبپاشی دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کر چکا ہے