کشتی حادثہ، پاکستان میں انسانی سمگلروں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد : یونان میں تارکین وطن کے ڈوبنے والی کشتی کے بعد پاکستان میں انسانی سمگلروں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے کشتی حادثے میں ملوث مزید 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا ملزمان نے کشتی حادثے کے متاثرہ شخص ک یور پ بھیجنے کے لیے 25 لاکھ روپے ہتھیائے متاثرہ شخص عمیر لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔گرفتار انسانی اسمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ہیں۔ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز بھی ہو گیا ہے ۔ گذشتہ روز ق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث اسمگلرز کے خلاف آپریشنز میں پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے،،انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم ممتاز ارائیں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس وہاڑی کی ٹیم نے 24 گھنٹے کی ان تھک محنت سے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم ممتاز ارائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، موبائل ڈیٹا ، اہم شواہد اور دیگر اہم دستاویزات ملزم کے قبضے سے برآمد ہوئی ہیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جارہا ہے ، جبکہ انسانی اسمگلنگ کے مکرو ہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ یو نان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،پنجاب پولیس ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو ملزمان کی گرفتاری و تفتیش میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ اندوہناک سانحہ میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔