41

تحریک انصاف کے ایک اور سابق ایم این اے نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا میں بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، یہ ہمارا پاکستان ہے، یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، جب ادارے مضبوط ہوں تب پاکستان مضبوط ہوگا، ملک جواد حسین

تحریک انصاف کے ایک اور سابق ایم این اے نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ملک جواد حسین نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔ ملک جواد حسین کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی، اپنی سیاست کے لیے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں، میں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے دور میں وفاداری کی، عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دیا تھا۔سابق ایم این اے کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، میں بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ ہمارا پاکستان ہے، یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، جب ادارے مضبوط ہوں تب پاکستان مضبوط ہوگا۔جبکہ جمعہ کے ہی روز تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے نو مئی کے واقعات پہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔جے پرکاش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پہ کوئی دباؤ نہیں ہے۔9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جے پرکاش بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ دل پر پتھر رکھ کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔میری دعا ہے پاکستان ترقی کرے۔پاکستان کی عوام کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں،فوج ہے تو پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اقلیتی ونگ کا صدر تھا،پارٹی کی ہرمشکل میں ہم نے ساتھ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران کئی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ چکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمر ایوب خان نے 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے، زمان پارک میں کاروائی منصوبہ بندی کے تحت ہوئی، حکمرانوں کے خاندانوں میں کون ہے جس نے ملک کیلئے قربانی دی۔ہماری چھ نسلوں نے ملک وقوم کیلئے قربانی دی۔ پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ 9 مئی کی تحقیقات کرائیں۔عمران خان نے 27 سال پی ٹی آئی کو پرامن طریقے سے چلایا۔ پارٹی چھوڑنے والوں پر شدید دباؤ ہے ان سے کوئی گلہ نہیں۔ عمران خان کو بیرون ملک بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ عمران خان کسی صورت بیرون ملک نہیں جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں