49

توہین الیکشن کمیشن کیس:عمران خان کو23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین کمیشن کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ،ممبرنثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی ،بنچ نے استفسار کیا کہ عمران خان کیوں پیش نہیں ہوئی معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں آج پیش ہونا ہے ، عمران خان کے وکیل فیصل چودھری بھی مقدمات میں مصروف ہیں۔ممبر بلوچستان نے کہاکہ کیوں نہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیں معاون وکیل نے کہاکہ میں نے کمیشن کو آگاہ کرنا تھا،الیکشن کمیشن نے عمران کان کوذاتی حیثیت میں 23 مئی کو طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں