45

محمود مولوی کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

پکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں،مجھے عمران خان نے ٹکٹ دیا تھا اور پارٹی نے بڑی عزت دی لیکن میں نےکبھی سوچانہیں تھا کہ اپنے ہی اداروں سے لڑنا پڑے گا۔محمود مولوی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بدل سکتی ہیں، آج پی ٹی آئی ہے کل مسلم لیگ (ن) ہوگی اور پرسوں پیپلزپارٹی لیکن ہم فوج کو کبھی نہیں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی دکھی ہیں ،قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے، میں جلد رکنیت سے استعفیٰ دوں گا۔ محمود مولوی کا کہنا تھا کہ اگر میں بیٹھ کر پوری فوج کو کہوں گا کہ یہ فوج صحیح نہیں ہے اور فوج کے اوپر خاص طور پر شہدا اور ان کی یادگاروں پر ہنگامہ آرائی اور جو توڑ پھوڑ ہوئی ہے، ہم کیا کہنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں