30

عمران خان کو گرفتار کرنے سے قبل رجسٹرار سے اجازت لینی چاہیے تھی؛ چیف جسٹس کے ریمارکس

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر ریمارکس دیئے نیب نے عدالت کی توہین کی ہے، گرفتاری سے قبل رجسٹرار سے اجازت لینی چاہیے تھی،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پرہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے درخواست پرسماعت کی، سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس محمدعلی مظہر اورجسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں، وکیل حامدخان نے بتایا کہ عمران خان قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے عدالت آئے تھے ، گرفتاری کےوقت عمران خان سے بدسلوکی کی گئی، عمران خان بائیومیٹرک کرارہے تھے تو دروازہ توڑ کر گرفتار کیاگیا،چیف جسٹس نے استفسار کیا عمران خان ہائیکورٹ میں کس کیس میں پیش ہوئے تھے،،وکیل عمران خان نے کہا دروازہ اور کھڑکیاں توڑ کر عمران خان کو گرفتار کیا گیا، بائیو میٹرک کرانا عدالتی عمل کاحصہ ہے، عمران خان کیساتھ بدسلوکی اور پرتشدد گرفتاری ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق مقدمہ شاید کوئی اور مقرر تھا، خوف کی فضا بنائی گئی، کسی بھی فرد کو احاطہ عدالت سے کیسے گرفتارکیاجاسکتاہے،جسٹس عطا عمر بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں عدالت میں توڑپھوڑ پر وکلا پر توہین عدالت کی کارروائی کی گئی، کسی فرد نے عدالت میں سرنڈر کیا تو اس کو گرفتار کرنے کا کیا مطلب، عدالتی حکم کے مطابق درخواست ضمانت دائر ہوئی تھی لیکن مقررنہیں،جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا بائیومیٹرک سے پہلے درخواست دائر ہوجاتی ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیب نے عدالت کی توہین کی ہےچیف جسٹس نے استفسار کیا عمران خان کو نیب کےکتنے افراد نے گرفتار کیا؟ وکیل عمران خان نے بتایا کہ عمران خان کو 80 سے 90 افراد نے گرفتار کیا،جس پر چیف جسٹس نے مزید استفسار کیا 90افراد احاطہ عدالت میں داخل ہوئے تو عدالت کی کیاتوقیر رہی؟ کسی بھی فرد کو احاطہ عدالت سے کیسے گرفتار کیا جاسکتا ہے،جسٹس عطا عمر بندیال نے ریمارکس دیئے کوئی شخص بھی آئندہ انصاف کیلئے خود کو عدالت میں محفوظ تصور نہیں کرے گا،گرفتاری سے قبل رجسٹرار سے اجازت لینا چاہیے تھے،جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ نیب اس قسم کی حرکتیں پہلے بھی کرچکا ہے، ایسے ہتھکنڈوں اور کارروائیوں کا اختتام ہوناچاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں