30

پاکستان :میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، ملک میں فی تولہ قیمت سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے

پاکستان: میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ڈالر میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت مستحکم نہیں ہورہی اور سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400 ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت سونے کی قیمت بڑھ کر2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار530 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 26 پیسے بڑھ کر283.85 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک (کمرشل بینک) میں ڈالر کی فروخت 284.05 روپے رہی۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا۔فا ریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدرایک روپے بڑھ کر 288 روپے ہوگئی جبکہ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت1روپے بڑھ کر 316 روپے پرآگئی تاہم برطانوی پائو نڈ کی قیمت فروخت بھی 1روپے کی تیزی سے 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 20 پیسے بڑھ کر76.20روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت20 پیسے کے اضافے سے 78.20روپے رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں