55

تحریک انصاف نے وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کی سخت مخالفت کر دی ہم وزیر خارجہ کے دورہ گوا کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کر سکتے تھے لیکن مودی جنتا کو خوش کرنے کیلئے یہ حکمران ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کو کراچی سے بھارت روانہ ہو گئے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ایس سی او کے وزرائے خارجہ کی کونسل میں شرکت کی دعوت انہیں بھارتی وزیرخارجہ نے دی ہے جو ایس سی او کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے موجود ہ سربراہ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کی مخالفت کر دی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر خارجہ کے دورہ گوا کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کر سکتے تھے لیکن مودی کی محبت میں ان حکمرانوں کیلئے کشمیریوں پر مظالم اور مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ظلم کی کوئی اہمیت نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس دورے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مودی جنتا کو خوش کرنے کیلئے یہ حکمران ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چین کے وزیر خارجہ کن گینگ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے چینی ہم منصب کن گینگ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ سٹریٹجک ڈائیلاگ ایک منظم طریقہ کار ہے جس میں اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کرنے اور ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کریں۔ پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور جولائی 2021 میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں