34

مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کا ایک بہانہ ہے، سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کر چکی ہے جس کے سنگین نتائج نکلیں گے: شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کر چکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کا ایک بہانہ ہے، ورنہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے، 10 مئی تک کٹی کٹا نکل آئے گا آر یا پار ہو جائے گا، 10 مئی کو آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں، حکمران ریلیف میں اورعوام تکلیف میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا اگلا نشانہ ہماری ملکیتی 4 مرلے کی لال حویلی ہے، لیکن اُس کے نتائج کے لئے بھی تیار رہیں، ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں، اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو 8 آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گھر کا بھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر 20 ارب روپے کا حکومت پر الزام لگا رہاہے، آٹے کی لائنوں میں 20 آدمی مر گئے بقول خاقان عباسی کے حکومت کی 20 ارب کی دیہاڑی لگ گئی۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیراعلیٰ کا کیا دھراہے، سعودی عرب جانا ایک بہانہ ہے اصل میں آصف زردای کی ہدایت پر پرویزالہی نشانہ ہے، جب دروازے بکتر بند گاڑیوں سے توڑیں گے تو ووٹ بھی تندورمیں پڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں