36

وزیراعظم کی موسم گرما میں بجلی کی ترسیل کے مؤثر اقدامات کی ہدایت بجلی کی ترسیل کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جا سکے۔وزیراعظم شہباز کی وفاقی وزیر کو ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ اس موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ اس موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جا سکے۔ دوسری جانب بجلی کا بحران ماہ رمضان جمعتہ الوداع چاند رات کے بعد عید کے تینوں ایام میں میں بھی برقرار رہا۔ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ گیس کے بار بار کا تعطل عید کے ایام میں عوام کو سنگین مسائل اور مشکلات کا سامنا رہا ۔وزیرعظم پاکستان اور وفاقی وزرا کی جانب ماہ مقدس رمضان میں سحری روزہ افطار کے علاوہ نماز عشا اور نماز تراویح کے علاوہ یوم حضرت علی جمعتہ الوداع کے علاوہ چاند رات اور عید الفطر کے ایام میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ حکومتی اعلانات اور دعوے کے باوجود بجلی کے علاوہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ماہ رمضان کے آخری عشرے آخری روزے اور چاند رات کے علاوہ عید کے تین دنوں میں بھی جاری رہا . جبکہ اس کے علاوہ عید کی امد سے قبل عید کی تیاریاں کے موقع پر بھی حکومتی اعلانات کے باوجود بجلی اور گیس کا بحران برقرار اعلانیہ اور غیراعلانیہ طویل اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا جاری سلسلہ چاند رات کے بعد عید الفطر کے تینوں ایام میں بھی ختم نہ سکا . بجلی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو مسلسل ایک ماہ تک سحری اور روزہ افطاری کی تیاری میں مشکلات کا سامنے کے بعد عید کی تیاری اور عید کے ایام میں دیگر مصرفیات کو مکمل کرنے میں شدید تقلیف اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا . بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور بار بار کے تعطل سے سب سے زیادہ خواتین کو پریشان کیا خواتین کو بجلی کے بحران کی وجہ سے عید کی تیاری ہار سنگار کے علاوہ گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کی وجہ سے عید کے اطعام کی تیاری میں مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں