24

سکھر:محکمہ کسٹم سکھر کی کاروائی ، ڈھائی کروڑ مالیت کا سلفر سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا ، کنٹینر میں انڈین سلفر کے 1900بوریاں برآمد ہوئی ،

سکھر:محکمہ کسٹم سکھر کی کاروائی ، ڈھائی کروڑ مالیت کا سلفر سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا ، کنٹینر میں انڈین سلفر کے 1900بوریاں برآمد ہوئی ، اے سی کسٹم امجد لعل جونیجو ، تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم کے عملے نے کلکٹر کسٹم سکھر ممتاز علی کھوسہ ، اے سی کسٹم امجد لعل جونیجوکی ہدایات پر انچارج کسٹم ہریش کمار کی نگرانی میں چیک پوسٹ کسٹم شاہ حسین خیرپور باٸے پاس پر کارواٸی کے دوران انڈین سلفر سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا ، کاروائی کے حوالے سے اے سی کسٹم امجد لعل جونیجو ،انچارج کسٹم سکھر ہریش کمار نے بتایا کہ کہ کنٹینر کراچی سے پنجاب جارہاتھا خفیہ اطلاع ملنے پر خیرپور کے قریب شاہ حسین باٸے پاس پر کنٹینر کا تعاقب کیا تو ڈرائیورکنٹینر چھوڑ کر فرار ہو گیا ، عملے نے کنٹینر تحویل میں لیکر تلاشی لی تو کنٹینر میں انڈین سلفر کے 1900 بورے بھرے ہوئے پائے گے جس کی مالیت بمع کنٹینر مارکیٹ میں تقریباً ڈھائی کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں