104

سکھر: ہمارا موقف ہے چاروں صوبوں اور مرکز میں ایک دن ہی الیکشن ہوں: امیر جماعت اسلامی

سکھر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا موقف ہے چاروں صوبوں اور مرکز میں ایک دن ہی الیکشن ہوں،ہم سب سے رابطے میں ہیں،تجویز دی ہے کہ ڈائیلاگ کریں،ورنہ جو ماضی میں ہوا وہی ہوگا،پروفیسر اجمل ساوند کو بے بیدردی سے قتل کیا گیا،وہ پہلے اسکالر تھے جس نے آرٹیفیشل انٹیلجنس میں ڈگری حاصل کی، ایسے فرد کو شہید کیا جس کے نا ہونے سے سندھ اور پاکستان کو نقصان ہوا ہے، افسوس کی بات ہے کہ قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکےسندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، اور پورے صوبے میں ڈاکو راج ہےمقامی ایم این اے اور وڈیرہ مظلوم عوام کے ساتھ نہیں بلکہ قاتلوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سراج الحق کا کہنا ہے کہآئی جی سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے،ہم سندھ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جب بھی سیاسی لیڈر آپس میں بات نہیں کرتے نتیجہ یہی نکلتا ہے، سیاسی لڑائی میں تیسری قوت اس کا فائدہ اٹھاتی ہے، جیسے مشرف نے اٹھایا، سیاسی جماعتوں کو کہتا ہوں کہ ہمیں ڈائیلاگ سے معاملات حل کرنے چاہئیں، ایک طرف ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں