58

الجزائر: معروف صحافی احسان القاضی کو پانچ سال قید کی سزا

اسلام آباد : الجزائرکی ایک عدالت نے اتوار کے روز معروف صحافی احسان القاضی کو پانچ سال قید کی سزا سنائی، اس میں سے دو برس کی سزا معطل رہے گی۔حکومت کے سخت ناقد القاضی کو دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔الجزائر کا قانون کسی بھی شخص کو ایسے فنڈ وصول کرنے سے روکتا ہے جس کا مقصد”ریاست کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں کے لیے اکسانا” ہے۔تین برس کے وقفے کے بعد عرب لیگ کے رہنماؤں کا اجلاس الجزائر میںالقاضی کی مغرب ایمرجنٹ نیوز ویب سائٹ اور ریڈیو ایم کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ یہ ملک میں چند ایک باقی رہ جانے والے آزاد میڈیا اداروں میں سے تھے۔دارالحکومت الجزائر کی عدالت نے القاضی کی ویب سائٹ اور ریڈیو اسٹیشن کی ملکیت والی میڈیا کمپنی کو تحلیل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔القاضی کے وکیل عبدالغنی بدیع نے کہا کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔الجزائر میں احتجاجی تحریک کے خلاف کارروائیالقاضی ان متعدد صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں میں سے ایک ہیں جنہیں حال ہی میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔جنوری میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت کے ان اقدامات کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں الجزائر میں انسانی آزادیوں پر مسلسل حملہ قرار دیا تھا۔انہوں نے حکام پر الزام لگایا کہ وہ جمہوریت نواز احتجاجی تحریک الحراک کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔الجزائر:احتجاجی تحریک دوبارہ شروع، ہزاروں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئےالقاضی اس تحریک میں کافی سرگرم تھے، جس کے نتیجے میں ایک طویل عرصے تک عہدہ صدارت پر فائز رہنے والے عبدالعزیز بوطفلیکہ کو سن 2019 میں اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔الجزائر کے بااثر ملٹری چیف صالح کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقالفروری میں انسانی حقوق کے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لاولر نے الجزائر کے حکام سے سول سوسائٹی اور انسانی حقوق گروپوں کے کارکنوں کے خلاف کارروائی ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز(آر ایس ایف) کی سن 2022 کے پریس فریڈم انڈکس میں الجزائر 180ملکوں کی فہرست میں 134ویں نمبر پر ہے۔آر ایس ایف کے سکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلوئر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اتوار کے روز عدالت کی طرف سے القاضی کی سنائی گئی سزا “مضحکہ خیز” ہے اور یہ صرف من گھڑت الزامات کو اجاگر کرنے کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں