44

8 اکتوبر تو دورکی بات یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، شیخ رشید احمد مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا‘ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا بیان

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 3 ججوں کے خلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے، ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیئے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لیے جائیں، حکومت کا الیکشن سے فرارہونا، عدلیہ پر دباؤ ڈالنا، غریب کا آٹے کے لیے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں، عدلیہ ریڈ لائن ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ 90 دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہو جائیں گی اور ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا، ملک میں جمہوریت انارکی کی طرف چلی جائے گی، مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنا غریب کا آٹے کے لئے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں، عدلیہ ریڈ لائن ہے، عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا، اسرائیل ہندوستان سے تجارت اور اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 8 اکتوبر تو دورکی بات یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے، لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں ان کے ڈالر کی قیمت دگنی ہوگئی، ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگانے سے سارا ملک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں