44

مریم عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی چچا وزیراعظم اور خود پارٹی سربراہ ہیں، پھر بھی کہتی ہیں یہ ان کی حکومت نہیں، قادرخان مندوخیل

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں، ان کا سیاسی مقابلہ ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ اچھا ہے نواز شریف واپس نہ آئیں کیونکہ پیپلز پارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے، رانا ثنا اللہ سے وزارت داخلہ اور اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ نہیں چل رہی تو کسی اور پارٹی کو دے دیں، رانا ثنا اللہ تھوڑے تگڑے ہو جاؤ ایک آدمی نہیں سنبھالا جارہا، وزیر داخلہ نے عمران خان کے معاملے کو مس ہینڈل کیا، آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔قادر مندوخیل نے کہا کہ سب کچھ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے پھر اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں کی بات کیسے کی، جیالے گردنیں کٹوا دیں گے لیکن ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، اسحاق ڈار کو کسی نے بولا ہے تو نام بتائیں، عمران خان کی طرح سائفر نہ بنائیں، بطور وزیر خزانہ اتنی غلط گفتگو کیسے کر لیتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر، چچا وزیراعظم اور پارٹی سربراہ ہیں، پھر بھی مریم نواز کہیں کہ یہ ان کی حکومت نہیں تو عوام بیوقوف نہیں بن سکتے، مریم نواز پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر کہیں کہ ان کی حکومت نہیں۔نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اچھا ہے نواز شریف واپس نہ آئیں کیونکہ پیپلز پارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے، آصف زرداری تو بیماری میں بھی دورے کر کے لوگوں کو مل رہے ہیں، اسحاق ڈار مفتاح کے خلاف بول رہا تھا، آج مفتاح ڈار کے خلاف بول رہا ہے، مفتاح اسماعیل سے کچھ نہیں پوچھیں گے کیوں کہ وہ شہباز کا فیکٹری پارٹنر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں