49

پاکستان: میں آئینی،سیاسی اور معاشی بریک ڈاؤن ہو چکا ہے،فواد چوہدری نااہل حکومت اب لسانی فساد کرانے کے راستے پر ہے،نگران وزیراعلٰی پنجاب ایسے فساد کی ابتد کر دے گا جس کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہو گا،رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد :مہط تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جہاں آئینی،سیاسی اور معاشی بریک ڈاؤن ہو چکا ہے،وہیں اب نااہل حکومت لسانی فساد کروانے کے راستے پر ہے۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نگران وزیراعلٰی ایسے فساد کی ابتدا کر دے گا جس کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہو گا،عقل کے ناخن لیں اور حرکتیں ٹھیک کریں۔قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ ہ سپریم کورٹ کا جو بینچ تحلیل ہوا اس سے آئین کو چیلنج ملا ہے۔ آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں،پاکستان میں ان تین ماہ میں کیا معجزہ ہو جائے گا کہ سب ٹھیک ہو جائے،آج سپریم کورٹ کو شکست دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔تمام کھلاڑی سپریم کورٹ کے ججز کو تقسیم کر رہے ہیں،ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے اس سے پاکستان کا آئین ختم ہو جائے گا،ملک کو جبر اور ظلم کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ سے لیکر سپریم کورٹ کے ججز تک دباؤ ڈالا جا رہا ہے،ہم آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں،حکمران ملک میں سول وار لانا چاہتے ہیں،اس سے ملک بہت بڑے بحران کا شکار ہو جائے گا۔ ہم ابھی بھی امن کے راستے پر ہیں،حکمران ایک حد سے تجاوز کریں گے تو معاملات ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گے،ملک کو مسائل سے بچانے کا واحد حل آئین پر عمل کرنے میں ہے۔ جبکہ اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے بول رہے ہیں کہ آئین خطرے میں ہے،کوئی ایسی چیز ہی موجود نہیں کہ قوم کو اکٹھا رکھا جائے،اس کا مطلب ہے حکومت قومی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے۔جب آئین توڑتے ہیں تو وہ معاہدہ جس پر قوم زندگی گزار رہی ہے وہ ٹوٹ جاتا ہے،آئین پر عمل کرانے کی ذمہ داری سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں