44

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات پر سرکلر جاری کر دیا جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کے فیصلے میں از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا گیا،از خود نوٹس صرف چیف جسٹس پاکستان ہی لے سکتے ہیں،فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کو مسترد کیا جاتا ہے،سرکلر

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات پر سرکلر جاری کر دیا،سرکلر کے مطابق جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کے فیصلے میں از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا گیا،سرکلر میں اس انداز میں بینچ کا از خود نوٹس لینا 5 رکنی عدالتی حکم کی خلاف وزری قرار دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے سرکلر میں کہا گیا کہ از خود نوٹس صرف چیف جسٹس پاکستان ہی لے سکتے ہیں۔آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات کی سماعت روکنے کا حکم لارجر بینچ پر لاگو نہیں ہوتا،جسٹس قاضی فائر عیسی اور جسٹس امین الدین کا فیصلہ دیگر بینچ پر لاگو نہیں ہوتا۔ سرکلر کے مطابق 5 رکنی لارجر بینچ چیف جسٹس کے از خود نوٹس لینے کا اختیار واضح کر چکا ہے،حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں درخواست سے ہٹ کر فیصلہ کیا گیا،فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کو مسترد کیا جاتا ہے۔حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں از خود نوٹس کی کاررروائی غیر قانونی ہے۔ حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا فیصلہ مسترد کیا جاتا ہے،رجسٹرار سپریم کورٹ سرکلر سے متعلق کیس کے فریقین کو آگاہ کریں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے از خود نوٹس اختیار سے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیصلے کی مخالفت کی تھی،سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 نمبر دینے کے ازخود نوٹس کیس میں جسٹس شاہد وحید نے اپنے اختلافی فیصلے میں لکھا کہ اس کیس میں جن معاملات پر فیصلہ دیا گیا وہ عدالت کے سامنے تھے ہی نہیں۔سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 نمبر دینے کے ازخود نوٹس کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے فیصلہ جاری کیا، فیصلہ ایک دو کے تناسب سے جاری کیا گیا۔ جسٹس شاہد وحید نے فیصلے سے اختلاف کیا،اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184 تھری کے تمام کیسز ملتوی کردیا جائے۔ سپریم کورٹ چیف جسٹس اور دیگر تمام ججز پر مشتمل ہوتی ہے،سپریم کورٹ کے پاس اپنے رولز بنانے کا اختیار ہے۔جبکہ اسی حکم کے تناظر میں جسٹس امین الدین کے انکار کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف سماعت کرنے والاسپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا تاہم جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت سے انکار کر دیا جس کے بعد سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا ہے۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئیے کہ بنچ کا مزید حصہ نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ میں سماعت بھی مؤخر کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں