44

عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے میلبرون کے گراؤنڈ میں آج ہی کے دن عمران خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا تھا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں آج کے دن ایک بڑا کارنامہ انجام دیا تھا۔ میلبرون کے گراؤنڈ میں آج ہی کا دن تھا جب پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا تھا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو شکست دی تھی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا لیکن انگلش ٹیم 227 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 1992ء کے ورلڈ کپ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ آئی سی سی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ 1992ء میں آج کے دن عمران خان کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزار حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں