کم عمر ڈرائیورز

کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن ، گاڑیوں کی واپسی کیلئے ضمانتی مچلکے لازمی قرار

لاہور: لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت ٹریفক قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کی جا رہی ہیں۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک کم عمر ڈرائیورز کو خلاف ورزی پر لاکھوں چالان جاری کیے جا چکے ہیں ، اور اس حوالے سے ٹریفক حکام کا موقف ہے کہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق ضبط کی جانے والی تمام گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور رکشے اب صرف اسی صورت میں واپس کیے جائیں گے جب کم عمر ڈرائیورز کے والدین تھانے میں باقاعدہ ضمانتی مچلکے جمع کروائیں گے۔

اس نئے ضابطے کا بنیادی مقصد والدین کو ذمہ دار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے نابالغ بچوں کو بغیر لائسنس اور بغیر کاغذات کے گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے سے گریز کریں اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ٹریفک حکام نے واضح کیا ہے کہ اس مہم کے دوران کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ، اور کم عمر ڈرائیورز کے والدین کو قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے تاکہ معاشرے میں قانون کی پاسداری کو فروغ دیا جا سکے۔

شہریوں اور بالخصوص والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفক قوانین کا احترام کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل ہرگز نہ دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔