لاہور: پنجاب انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور پیشہ ور افراد کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ بھرتیاں ایک خصوصی حکومتی ترقیاتی منصوبے کے تحت کی جا رہی ہیں ۔
محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسامیاں پروڈکٹ اینڈ میٹریل ٹیسٹنگ سبسڈی پروگرام کے تحت پُر کی جائیں گی ۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد صوبے میں صنعتی معیار کو بہتر بنانا اور جدید سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
مجموعی طور پر مختلف زمروں کے تحت سات خالی اسامیاں پیش کی گئی ہیں جن کے لیے ملک بھر سے qualified اور تجربہ کار پروفیشنلز کو اپلائی کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ ان میں پروگرام مینیجر اور ٹریڈ اینڈ کمپلائنس آفیسر کے اہم عہدے بھی شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ ٹیکنیکل اینڈ ٹیسٹنگ آفیسر اور پروکیورمنٹ اینڈ آپریشنز کے شعبوں کے لیے بھی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ یہ تمام اسامیاں پراجیکٹ کی مدت کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر رکھی گئی ہیں جن کے لیے پرکشش تنخواہ اور مراعات کا پیکر طے کیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے نہ صرف صنعتی شعبے میں شفافیت آئے گی بلکہ نوجوان گریجویٹس اور تجربہ کار ماہرین کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا سنہری موقع بھی ملے گا ۔ امیدواروں کے لیے متعلقہ شعبے میں تعلیمی قابلیت اور مطلوبہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار مقررہ مدت کے اندر اپنا اپلائی کرنے کا عمل مکمل کر سکتے ہیں ۔ محکمہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نامکمل یا تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا ۔ تمام تفصیلات متعلقہ سرکاری پورٹل پر دستیاب ہیں ۔