لاہور: پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات اور عوامی مفاد کے پیش نظر صوبے بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون کیمروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور اس ضمن میں ڈرون کیمروں پر پابندی کی مدت میں مزید تیس دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
نئے احکامات کے تحت صوبہ بھر میں کھلے آسمان تلے کسی بھی قسم کی ڈرون پرواز یا فضائی فوٹوگرافی پر مکمل قدغن لگا دی گئی ہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے شادی ہالوں اور میری کی مارکیز کے اندر محدود پیمانے پر چھوٹے سائز کے ڈرون کے استعمال کی مشروط اجازت دی گئی ہے تاکہ تقریبات کی کوریج متاثر نہ ہو۔ اس اجازت کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو مکمل طور پر متاثر کیے بغیر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ہے، جس کے تحت منتظمین کو ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات یا دیگر انور تقریبات میں ڈرون کے استعمال کے لیے بھی متعلقہ ضوابط کی پیروی لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ سیکیورٹی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ہالز اور بند مقامات کی حدود سے باہر کسی بھی مقام پر ڈرون کی پرواز کو سختی سے غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام ض ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اس فیصلے کا بنیادی مقصد حساس مقامات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا اور کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خطرے کو ناکام بنانا ہے۔ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ عوامی مقامات پر فضائی آلات کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا موجودہ حالات میں انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے۔
شہریوں اور تقریب منعقد کرنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کی مکمل پاسداری کریں۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم اور حفاظتی خطرات پر قابو پانا ناممکن ہے، اس لیے تمام متعلقہ فریقین کو ذمہ دارانہ رویه اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبے بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔