پیرس: فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کو ایک بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں ادارے کے ڈیجیٹل نظام اور خبروں کی ترسیل کے عمل میں شدید تعطل پیدا ہوا۔ یہ حملہ عالمی سطح پر میڈیا اداروں کے سکیورٹی خدات پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حملہ انتہائی پیچیدہ نوعیت کا تھا، جس نے تکنیکی ٹیموں کو فوری طور پر حفاظتی اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا۔ اے ایف پی دنیا کے تین بڑے اور با اثر ترین خبر رساں اداروں میں شمار ہوتا ہے، جو دنیا بھر میں بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ادارے کے ماہرین نے فوری طور پر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور سسٹم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سائبر حملے کا مقصد ادارے کے اہم ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا یا اس کے نشریاتی نیٹ ورک کو نقصان پہنچانا تھا۔ تاہم تکنیکی ٹیموں نے بر وقت مداخلت کرتے ہوئے بڑے نقصان سے بچنے میں کامیابی حاصل کی۔ واقعے کے بعد بین الاقوامی سطح پر سائبر سکیورٹی کے امور پر ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ اہم میڈیا ادارے اب ہیکرز کا آسان ہدف بنتے جا رہے ہیں۔
ادارے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ترسیلی نظام کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے دنیا بھر کے دیگر میڈیا اداروں کو بھی اپنی انفارمیشن سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے پر مجبور کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں سے بچا جا سکے۔