دسویں جماعت کا سلیبس

دسویں جماعت کا سلیبس پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی نے تبدیل کر دیا

لاہور: پنجاب ایجوکیشن ، کریکلم ، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) نے دسویں جماعت کا سلیبس سال 2027 کے سالانہ امتحانات کے لیے باضابطہ طور پر نظرثانی کے بعد جاری کر دیا ہے ۔ اس نئے تعلیمی سیشن میں طلباء کے لیے اسباق اور نصابی امور میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔

ذرائع کے مطابق یہ نیا سیس سیشن اور نظرثانی شدہ سلیبس پہلے سے اعلان کردہ نصاب کی جگہ لے گا ۔ اس نئی تبدیلی کے تحت دسویں جماعت کے طلباء کو اپ ڈیٹڈ نصابی کتب کے مطابق تیاری کرنا ہوگی جو کہ تعلیمی بورڈ کی ہدایات سے ہم آہنگ ہے ۔

مذکورہ نظرثانی شدہ سلیبس میں ایسٹرویٹڈ لرننگ پروگرام (ALP) کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت میٹرک جنرل اور میٹرک ٹیک دونوں شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اس نئے نصاب سے مستفید ہوں گے اور امتحانات اسی پٹرن پر منعقد ہوں گے ۔

علاوہ ازیں ، پیکٹیا (PECTAA) نے تمام متعلقہ تعلیمی بورڈز اور اسکولوں کو بھی نئے سلیبس کے مطابق ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مضامین کی نئی پیرنگ سکیمیں بھی جاری کر دی گئی ہیں تاکہ طلباء اور اساتذہ کو امتحانی تیاریوں میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اس نئے اور نظرثانی شدہ نصاب سے طلباء کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا ۔ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نئے نصاب کے مطابق تدریسی عمل کا آغاز کریں تاکہ وقت پر کورس مکمل کیا جا سکے ۔