بی ایل اے

بی ایل اے کی قیادت کی تبدیلی، حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

کوئٹہ: کالعدم تنظیم بی ایل اے کی جانب سے بشیر زیب کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تو اس فیصلے نے سیاسی اور عسکری حلقوں میں شدید حیرت پیدا کر دی۔

تین نومبر کو جاری ہونے والے اس بیان میں اگرچہ تنظیم کے اندرونی نظم و ضبط کا حوالہ دیا گیا، لیکن اس حوالے سے کئی اہم سوالات تاحال تشنہ طلب ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طویل بیان میں بشیر زیب کی آٹھ سالہ طویل قیادت کو خراج تحسین پیش نہ کرنا اس بات کا غماز ہے کہ تنظیم کے اندر گہرے اختلافات موجود ہیں۔

بی ایل اے کے فیصلے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ عسکریت پسند گروہوں کے اندر بھی قیادت کی رسہ کشی اور فیصلوں پر شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔

بلوچستان کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے اعلان دراصل اندرونی کشمکش اور عدم استحکام کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

تنظیم کی جانب سے نئے سربراہ کے انتخاب اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں بھی اب تک کوئی واضح اور جامع لائحہ عمل سامنے نہیں آ سکا ہے۔

یہ صورتحال اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ آنے والے دنوں میں بی ایل اے کے اندر مزید اہم تبدیلیاں اور اختلافات کھل کر سامنے آ سکتے ہیں۔