آصف زرداری اور محسن نقوی

آصف زرداری اور محسن نقوی کی اہم ملاقات ، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لاہور: صدر مملکت آصف زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات لاہور کے علاقے گلبرگ میں وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، امن و امان کے امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پر آمد کے دوران ملک کے مجموعی حالات پر کھل کر گفتگو کی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملکی معاملات اور حکومتی امور کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کا اپنی رہائش گاہ پر خیرمقدم کیا اور انہیں وزارت داخلہ کے امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔ اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آصف زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات آنے والے دنوں میں ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے ۔ ملاقات کے اختتام پر صدر مملکت نے وزیر داخلہ کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔