اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے یکم ستمبر سے16 نومبر تک 77یوم میں متعدد کارروائیاں کیں اعلامیے کے مطابق اس مدت میں 14 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا، صرف پنجاب میں 5 ارب 88 کروڑ کا سامان ضبط کیا گیا ایف بی آر اعلامیے کے مطابق سندھ میں 5 ارب، بلوچستان میں 2 اعشاریہ 8 ارب، خیبرپختونخوا میں 1 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا اعلامیے کے مطابق نگراں حکومت پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو مزید مستحکم کرنے پر غور کر رہی ہے ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ضبط شدہ اسمگل اشیاء میں سگریٹ، گاڑیاں، آٹو پارٹس، پان کے پتے، کپڑا اور ڈیزل شامل ہیں۔