تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 219 گاڑیوں میں 522 خاندانوں کے 604 مرد، 534 خواتین اور 1,087 بچے اپنے ملک واپس چلے گئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں افغان باشندوں کی با عزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لیے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں، بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لیے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے۔